چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے مارگٹ سنجدی ڈیگاری میں جوڑے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو کل طلب کر لیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دوہرے قتل کیس کا واقعہ افسوسناک ہے ، ریاست یا حکومت ظلم و بربریت کی اجازت نہیں دے گی، بلوچستان حکومت ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دے گی۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، شناخت ہونے والے 11 ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی۔
