خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن کی 11 نشستوں پر پولنگ جاری ہے ،11 نشستوں پر 25 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
پولنگ کا عمل سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا، الیکشن کے لیے کے پی اسمبلی کے جرگہ ہال کو الیکشن روم مقرر کیا گیا ہے ،سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے 4 ناراض امیدوار سینٹ الیکشن سے دستبردار ، خرم ذیشان کا انکار
ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے 6 اور 5 نشستوں کا فارمولا طے کیا ہے، فارمولے کے مطابق حکومت کے حصے میں 6 جبکہ اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئیں گی۔
جنرل نشستوں پر حکومت کے 4 اور اپوزیشن کے 3 امیدوار مقابلے میں ہیں جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 امیدوار نامزد ہیں۔
پی ٹی آئی نے جنرل نشستوں کے لیے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری کو نامزد کیا ہے جبکہ روبینہ ناز، اعظم سواتی بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا گورنر ہاؤس میں اراکین کی حلف برداری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
اپوزیشن کی جنرل نشستوں پر ن لیگ سے نیاز احمد، پیپلز پارٹی سے طلحہ محمود، جے یو آئی سے عطاء الحق اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور جے یو آئی کے دلاور خان بھی میدان میں ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی سینٹ نشست پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، اب تک 300 ارکان نے ووٹ کاسٹ کر دیئے ہیں۔
