اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول دیے ہیں تاکہ اضافی پانی کو خارج کیا جا سکے۔
ڈیم میں پانی کی سطح گنجائش سے تجاوزکرگئی تھی جس کے بعد فوری اقدام کرتے ہوئے اسپیل ویزکھولے گئے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش، کئی علاقوں میں بجلی معطل
انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کوالرٹ رہنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث نگرانی کا عمل تیزکردیا گیا ہے۔
