ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، آپریشن کے دوران ڈی پی او اور ایس ایچ او زخمی ہو گئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس نے خارجی دہشتگردوں کے خلاف دوآبہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس دوران ڈی پی او ہنگو خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ہنگو خالد خان نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہر صورت میں قلع قمع کریں گے۔
معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکومنٹری جاری کر دی
کارروائی ڈی پی او خالد خان کی براہ راست نگرانی میں کی گئی، اس دوران دہشتگردوں نے شدید مزاحمت کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ ڈی پی او ہنگو کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہوں نے کہاکہ پولیس افسران میں ایک ایس ایچ او بھی زخمی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سے بات کی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں۔
