بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، بجلی ایک ماہ کیلئے 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جون کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جون کے لئے 65 پیسے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کا مزید اضافہ
نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کرے گا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔
