حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگراسرائیل نے مذاکراتی عمل کوسنجیدگی سے نہ لیا تو تنظیم طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ترجمان کے مطابق حماس نے موجودہ جنگ بندی معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کردی ہے لیکن اسرائیل کی ہٹ دھرمی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
غزہ اسرائیلی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید، کیتھولک چرچ پر بھی بمباری
ان کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات ناکام ہوئے توآئندہ کسی بھی عبوری جنگ بندی پررضا مندی ممکن نہیں ہوگی، اسرائیلی حملوں کے باوجود مزاحمت جاری رہے گی اورفلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع ہرقیمت پرکیا جائے گا۔
علاقائی مبصرین کے مطابق صورت حال ایک بار پھرمکمل جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔
