پی ٹی آئی پشاور کے ضلعی عہدیداروں نے کہا ہے کہ عرفان سلیم کو کاغذات واپس لینے کیلئے دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن عرفان سلیم ہر حال میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔
پی ٹی آئی پشاور کے سابق صدر رحمان جلال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن عرفان سلیم کے پیچھے کھڑا ہے ، پارٹی کے باضمیر ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
پاکستان شہریت ترمیمی بل سمیت کئی بلز سینیٹ سے منظور
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے باضمیر ایم پی ایز عرفان سلیم کو ہی ووٹ دیں گے ، ہمارے مطالبات پی ٹی آئی سے بغاوت نہیں ، سینیٹ امیدواروں کی فہرست پر نظر ثانی کرنی چاہیے ، سینیٹ الیکشن کے دن اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عائشہ بانو اور روبینہ ناز کے نام شاٹ لسٹ ہوئے تھے ، روبینہ ناز کا نام آ گیا مگر فہرست میں عائشہ بانو کا نام نہیں ،جو لسٹ بانی پی ٹی آئی نے منظور کی تھی اس کو پیش کیا جائے۔
