قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل فٹ ہو گئے، باؤلنگ کرانا بھی شروع کر دی۔
قومی کرکٹر امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ لیگ کے مزیدمیچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
نجی ٹی وی کے مطابق اب فاسٹ باؤلر مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں، انہوں نے دس دن آرام کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔
فاسٹ باؤلر بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
