یوکرین کی پارلیمنٹ نے ملک میں جاری روسی جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو پہلی خاتون وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔
39 سالہ یولیا سویریدینکو اس سے قبل نائب وزیرِاعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ان کی تقرری کا مقصد جنگی حالات میں حکومتی صلاحیت کو بہتر بنانا اور مقامی دفاعی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
صدر ولادیمر زیلنسکی نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت اگلے چھ ماہ میں میدان جنگ میں مقامی ہتھیاروں کا حصہ 50 فیصد تک بڑھا دے گی۔
ٹرمپ کا روس پر دباؤ، یوکرین کوامریکی ہتھیار اور روس کو 50 دن کی مہلت
دوسری جانب یولیا نے ایکس پر لکھا کہ ان کی حکومت تیزی سے کام کرے گی، خاص طور پر فوجی سامان کی فراہمی، دفاعی پیداوار میں اضافہ اور ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر توجہ دے گی۔
اس کے علاوہ سابق وزیرِاعظم ڈینیس شمیہال کو نیا وزیرِدفاع مقرر کیا گیا ہے، جب کہ حکومت میں دیگر اہم عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
