بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ٰآغاز 20 جولائی سے ہو گا۔ تینوں میچ شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں
بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والے بنگلہ دیشی اسکواڈ کو پاکستان کے خلاف برقرار رکھا ہے، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔
لٹن کمار داس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تنزید حسن، پرویز حسین، مستفیض الرحمان، محمد نعیم شیخ، جاکر علی، شمیم حسین، توحید ہردوئے، رشاد حسین، مہدی حسن، مہدی حسن مرزا، ناصم احمد، تسکین احمد، شرف الاسلام، تنزیم حسن اور محمد سیف الدین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
