دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ دنیا کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے اورآسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ چوتھے نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں۔
بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکرپاکستانی کیوئسٹ ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل پہنچ گیا
بھارت کے شبمن گل تین درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں البتہ سعود شکیل ایک درجہ ترقی کے ساتھ 12ویں نمبرپرموجود ہیں۔
بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے اور پاکستان کے نعمان علی پانچویں نمبرپرہیں، آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ چھٹے نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔
