اقوام متحدہ: شام میں جاری جھڑپوں اوراسرائیلی فضائی حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شامی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارنے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اس کی بے لگامی کا ثبوت ہیں۔
ترکیہ اور 10 عرب ممالک کا شام کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے یکجہتی کا اظہار
اُن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی خاموشی اوراسرائیل کو جوابدہ نہ ٹھہرانے کی وجہ سے ان حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیلی حملے عالمی برادری کی ناکامی کا نتیجہ ہیں جبکہ شامی مندوب نے انہیں سنگین اشتعال انگیزی قراردیا، متعدد رکن ممالک نے بھی اسرائیلی کارروائیوں کی کھل کرمذمت کی۔
