پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی بروزاتوار طلب کرلیا گیا ہے، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اجلاس طلبی کی سمری پردستخط کر دیے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس اسمبلی ہال پشاورمیں ہوگا جس میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین حلف اٹھائیں گے۔
جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی سیٹ پرضمنی انتخاب 10 ستمبرکو ہوگا
اجلاس کے دوران نو منتخب ارکان کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
اجلاس میں اسمبلی کے آئندہ لائحہ عمل، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اورممکنہ قانون سازی سے متعلق مشاورت کا امکان بھی ہے، سیاسی جماعتیں اپنی پارلیمانی حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہیں۔
