کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی خطرناک عمارتوں کو فوری خالی کرانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی افسوس ہو رہا ہے۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عمارت کی چھت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔ اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
مراد علی شاہ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کی اسٹرکچرل جانچ پڑتال کی جائے۔ اور کراچی بھر میں خطرناک عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
