واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ان کی حکومت نے چھ ماہ میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو کسی امریکی حکومت نے نہیں کیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کوروکا، صورتحال انتہائی خطرناک ہوچکی تھی اور 5 جنگی طیارے بھی گرائے جا چکے تھے۔
تیسری سیاسی جماعت کا اعلان احمقانہ ، ایلون مسک پٹڑی سے اتر گئے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی جنگیں روکنے پرفخر ہےاور کرپٹو کرنسی کے فروغ کا عندیہ بھی دیا اورکہا کہ امریکا دنیا بھرمیں کرپٹو کا مرکز بنے گا “بگ بیوٹی فل بل” کی منظوری میری حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے مزید 10 یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کردیا جائے گا، زیادہ تریرغمالیوں کو واپس لے لیا، مزید 10 بہت جلد آ رہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد مکمل ہو جائے گا۔
