شام میں دروز اقلیت اورریاستی قیادت کے درمیان کشیدگی کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
شامی وزارتِ دفاع کے مطابق سویدا شہرسے فوج کا مرحلہ وارانخلا شروع ہوچکا ہے، سویدا میں موجود غیرقانونی گروہوں کے خلاف سیکیورٹی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔
شام پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں، ترکیہ کا شدید ردعمل
جس کے بعد امن وامان کی صورت حال معمول پرلانے کے لیے فوجی انخلا کا فیصلہ کیا گیا، معاہدے کے تحت فریقین مقامی خودمختاری اورریاستی عملداری کے درمیان توازن پرمتفق ہوئے ہیں۔
علاقے میں حالیہ کشیدگی کے بعد شہری معمولات زندگی کی بحالی کے منتظر ہیں، بین الاقوامی مبصرین نے پیش رفت کومثبت قراردیا ہے۔
