نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارنے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں جاری انسانی بحران پرفوری اورمؤثر کردار ادا کرے۔
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، 1967 کے بعد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں عام شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اس لیے فوری طورپرانسانی امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی بھی عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی بحالی اور پائیدار امن کے لیے مؤثر قدم اٹھائے۔
