وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیشہ وہ قوم دفاعی طور پر کمزور ہوتی جو اپنے شہداکو بھول جاتی ہے۔
انہوں نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، پولیس کو درکار وسائل فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو اسلحہ کم تھا اس میں کچھ منگوا لیا ہے باقی بھی جلد آئے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیسوں کی کوئی کمی نہیں، پولیس کو ضرورت پڑے گی تو وہ مہیا کریں گے۔
برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کا بجٹ بڑھا کر 187 ارب روپے کر دیا ہے، خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں بھی بڑھا دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آج تک کسی کی سفارش نہیں کی، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس غریب کو غلطی کرنے پر چالان نہ کرے، بڑی گاڑی والے کو زیادہ جرمانہ بھی کرنا ہو تو کرے۔
