لکی مروت کے علاقے وانڈا امیر میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا۔
گیس لائن اڑانےکے بعد گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ، واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پائپ لائنوں کی مرمت، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس کی فراہمی ایک بجے تک بند
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصانات کے تخمینے اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ پائپ لائن کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران اس علاقے میں تیسری بار گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
