پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت زون میں چلا گیا ، 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر گیا
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 35 ہزار 939 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 284 روپے 57 پیسے ہو گئی۔
