امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرسابق امریکی صدرپرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی کمزور خارجہ پالیسیوں کے باعث دنیا میں کئی جنگیں شروع ہوئیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر استحکام ہے اورکئی بحرانوں کو روکا گیا۔
میں صرف خونریزی روکنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ روسی صدرولادیمیر پیوٹن سے امید ظاہر ہے کہ وہ اگلے 50 دن میں اپنی رائے بدل سکتے ہیں جس سے یوکرین تنازع کے حل کی راہ نکل سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کورکوایا اورخارجہ امورسے متعلق مزید اعلانات جلد کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
