چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے 89 ویں یومِ تاسیس کے موقع پرایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کےعلاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات نے شرکت کی۔
انڈونیشین وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات
جنرل ساحرشمشاد مرزا نے چینی قیادت اور پی ایل اے کو یومِ تاسیس پرمبارکباد پیش کی اورصدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین کی ترقی اورجدیدیت کوخراجِ تحسین پیش کیا اورکہا کہ چین آج علاقائی امن، خوشحالی اوراستحکام کی علامت بن چکا ہے۔
انہوں نے پاکستان اورچین کے درمیان “آہنی بھائی چارے” کو سراہتے ہوئے چینی باشندوں کی سیکیورٹی، سی پیک منصوبے اوردفاعی تعاون کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
