لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ، عامر ٹاؤن، تاج باغ، ٹاؤن شپ، اسلام پورہ، سنت نگر، راج گڑھ، علامہ اقبال روڈ، مغل پورہ، کینال روڈ اور دھرم پورہ سمیت کئی علاقوں میں بادل خوب برسے۔
مختلف شہروں میں بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے لگا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
بارش سے جہاں گرمی کا زورٹوٹا وہیں بعض نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، واسا کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے متحرک ہو گئی ہیں۔
