پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے وہ ایمرجنسی کے سی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دل کی دھڑکن تیز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، انہیں معدے میں جلن اور درد کی بھی شکایت ہے۔
شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
