لاہور: پاکستان ریلویز نے مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جن ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤ الدین ذکریا، ملت ایکسپریس، راول، بدر، غوری، راوی اور تھل ایکسپریس شامل ہیں۔
فیض احمد فیض، موہنجوداڑو مسافر ٹرینوں کو بھی آوٹ سورس کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا اعلان
ریلوے حکام کے مطابق خواہشمند کمپنیوں سے 12 اگست تک بڈز طلب کر لی گئی ہیں۔ بہتر سفری سہولیات اور ریونیو میں اضافے کے لیے ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
