درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد حکومت نے چینی کی درآمد کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا۔
نجی چینل کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کرکے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کر لیں۔
حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی
حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے تمام ڈیوٹیز معاف کر دی تھیں ، ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا تاہم آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد حکومت نے ٹینڈر واپس لے لیا۔
یاد رہے کہ چینی کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے۔
