قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکزقلات سے تقریباً 43 کلومیٹرشمال مشرق میں واقع تھا، زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ کی تردید کر دی
لوگ گھروں، دفاتراوردکانوں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔
اس نوعیت کے زلزلے عموماً آفٹر شاکس کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،قلات، خضدار، مستونگ اور گرد و نواح کے علاقوں میں جھٹکے خاص طور پر محسوس کیے گئے۔
