اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ معطل اراکین معذرت کریں تو دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ اور بلوچستان میں بھارتی اسپانسر دہشتگرد سرگرم ہیں۔ بلوچستان کو وفاق سے وسائل دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو وفاقی محصولات میں سے 9.1 فیصد حصہ دیا جاتا ہے۔ اور 2013 میں ن لیگ نے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے ناراض بلوچ نہیں بلکہ پاکستان مخالف ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کے پاس کوئی جہاد کا بہانہ نہیں۔ بلکہ وہ صرف دہشتگرد تنظیم ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب اور وفاق پر حملہ آور ہے۔ اور خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی فعال نہیں تو صوبائی حکومت ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن آخری بار 2018 میں ہوا تھا۔ اور 2018 کے سینیٹ الیکشن کی ایک تاریخی ویڈیو ریکارڈ کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، مولانا فضل الرحمان
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیا۔ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اگر یہ پرامن رہتے ہیں تو ضرور اپنی بات کریں۔ اور یہ اپنی سیٹیں حاصل کرنے کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔ حکومتی آج بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھی ہے جہاں سے وہ اٹھ کر چلے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی معطل ہوتے ہیں تاہم معطل اراکین معذرت کریں تو دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں۔
