واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس پر سخت ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 50 دن میں جنگ بندی معاہدہ نہ ہوا تو روس پر بہت سخت ٹیرف نافذ کریں گے۔ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل نیٹو کی معاونت سے ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کو بہترین ساز و سامان بھیجنے والے ہیں۔ جبکہ تجارت جنگیں ختم کرانے کے لیے بہترین طریقہ ہے۔ اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان فوری طور پر تقسیم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یورپی یونین پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ثانوی ٹیرف بہت سخت ہوں گے۔ آج یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا معاہدہ کیا ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یورپی ممالک آگے بڑھ رہے ہیں۔ اور یہ پہلا مرحلہ ہے جب مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
