لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا کی بدولت پورے پنجاب میں اب قانون پر عمل ہوتا نظر آئے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ اور پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمشنرز اپنا کام چھوڑ کر قیمتیں کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں۔ اور پنجاب کے بازاروں کو خواتین کے لیے محفوظ بنا دیا ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے بازار چھوٹے اور تنگ ہو گئے تھے۔ اس لیے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا۔
مریم نواز نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوئی فورس نہیں تھی۔ اور جب وزیراعلیٰ بنی تو پتہ چلا کہ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آؤٹ سورس ہے۔ امن و امان اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے ایک ادارے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیرا کی تربیت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس کی 8 ہزار سے زائد فورس ہو گی۔ اور پیرا لاہور میں اگلے ہفتے سے کام شروع کر دے گی۔ طاقت اللہ کی امانت ہے جو ریاست کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہو گا، وزیر اعظم
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 85 فیصد عوام غریب ہیں۔ اور ہمیشہ نوجوان نسل کو ترجیح دیتی ہوں۔ پیرا فورس کا ہر تحصیل میں ہیڈ کوارٹر ہو گا۔ اور اس کی فورس 154 تحصیلوں میں موجود ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 85 فیصد عوام غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پیرا کی بدولت پورے پنجاب میں اب قانون پر عمل ہوتا نظر آئے گا۔
