خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے لیے جوڑ توڑ شروع ہو گئی ہے، اپوزیشن جماعتیں سینیٹ کی 5 نشستیں جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں 3 جنرل، ایک خاتون اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے اتحاد کرینگی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین کی اہمیت بڑھ گئی۔
اراکین کی معطلی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس میں جلد اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس متوقع ہے ، پشاور، اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کے ارکین کی موجودہ تعداد 27 ہے ، حلف برداری کے بعد یہ تعداد 53 ہو جائے گی۔
