پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس ایک اور حد عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1712 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1027 پوائنٹس کا اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔
