لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نیٹ بال چیمپئن شپ میں “پہلی پوزیشن” کے گمراہ کن دعوے کا نوٹس لے لیا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے تین یوم میں وضاحت طلب کر لی۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق فیڈریشن نے یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر پیدا کیا۔ فیڈریشن نے 9 جولائی کو پی ایس بی کو خط لکھ کر نقد انعامات کی درخواست دی۔
خط میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیم نے کوریا میں ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اور چیئرمین فیڈریشن مدثر آرائیں نے میڈیا پر گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دیا۔
ٹی وی انٹرویوز میں حکومت کا شکریہ اور پذیرائی کا ذکر کر کے غلط فہمی بڑھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کے اثاثہ جات کی مالیت پتہ لگانے کا فیصلہ
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ 3 دن میں جواب دیا جائے۔ معاملہ اعلیٰ حکام کو ارسال کیا جا رہا ہے۔ اور مزید کارروائی کا امکان موجود ہے۔
قومی ٹیم نے مالدیپ کو ہرا کر ایشئن یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
