وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تحفظ ڈاکٹر مصدق ملک نے گلگت بلتستان کے علاقے تانگیر میں کالے ریچھ کے غیر قانونی شکار کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹرمصدق ملک واقعے کو جنگلی حیات کے تحفظ کے خلاف پرتشدد اور ناقابلِ قبول اقدام قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔
لاہور، جعلی سرکاری افسر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے، مقامی برادری کی شمولیت سے ملزمان کی شناخت اورگرفتاری کیلئے کوششیں تیزکردی گئی ہیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی رابطہ کیا ہے اوروائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈزکو مؤثراورفوری ردعمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائیگا۔
