حاصل پور کے نواحی علاقے میں چشتیاں روڈ پر تیز رفتار بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کارسوارتمام افراد شامل تھے جن کی لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوراب میں ٹریفک حادثہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سمیت دو افراد جاں بحق
زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں انجام دیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کیے اورٹریفک کوعارضی طورپرمتبادل راستوں پرمنتقل کیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
