لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثہ جات کی مالیت پتہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے لیے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار دے دیا گیا۔ جس میں پی ایس ایل کی چھے فرنچائز ٹیموں کی ویلیو ایشن بھی شامل ہے۔
کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے کمرشل رائٹس کی بھی ویلیو ایشن کی جائے گی۔ پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
علاوہ ازیں اگلے ایڈیشن سے پہلے نئی ٹیموں، ٹائٹل اسپانسر شپ اور براڈ کاسٹ رائٹس کا فیصلہ ہونا ہے۔
