کوئٹہ: ژوب میں 9 بے گناہ مسافروں کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
ترجمان کے مطابق واقعے کی تفتیش سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے اور تحقیقات کو جلد مکمل کرنے کے لیے جدید ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے، عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
