نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں اسحاق ڈارنے ملائیشیا کی جانب سے تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اورانہیں پاکستان کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، وزیر اعظم
دونوں رہنماؤں نے باہمی معاشی تعاون کو فروغ دینے، تجارتی روابط کو وسعت دینے اورعلاقائی ترقی میں مشترکہ کردارادا کرنے پرزور دیا۔
اسحاق ڈارنے وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام بھی ملائیشین وزیراعظم تک پہنچایا اورانکی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
