ٹیکساس، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو امریکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ہلاکتیں دل دہلا دینے والی ہیں اور یہ نقصان ناقابل تلافی ہے۔
چین نے دریائے برہما پترا پر ڈیم کی تعمیر شروع کردی
انہوں نے بتایا کہ اب بھی کئی بچے اورشہری لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ادارے بھرپورکوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے فوری امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ٹیکساس میں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال برقرار ہے۔
