پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے نہیں جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاست سے بالا تر رکھا ہے، بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذرکیا اور متنازعہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے،انتہا پسند تنظیمیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کودھمکیاں دےرہی ہیں۔
پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اورٹیم کولاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جا سکتا۔
