نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔
کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی، بھارت نے پہلگام فالز آپریشن کا الزام پاکستان پرعائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی کمیٹی میں بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا، بھارت نے اٹاری بارڈربندکیااورہم نے واہگہ بارڈر بند کیا۔
پاکستانیوں کے ویزا مسائل حل ہونے کا امکان، وزیر داخلہ کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے اہم ملاقات
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پاکستان نے مشکل حالات میں ٹیک آف کیا،2016میں پاکستان کی شرح نمو3.6 فیصد تھی، تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف ریفارمزپروگرام مکمل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 تک دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکے تھے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، 16ویں ماہ میں پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر آ چکا ہے۔
