واشنگٹن، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران سفر کے لیے محفوظ ملک نہیں رہا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خارجہ میں تاریخی سطح کی تنظیم نو کی جا رہی ہے اوراسے جدید دور کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے گا۔
امریکا یوکرین کی فوجی امداد بحال کرے گا، زیلنسکی کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ سفارت کاری کے ذریعے عالمی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتا ہے لیکن فیصلوں کے مؤثر نفاذ اورنتائج کے حصول کے لیے وسیع اصلاحات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ کے امن سے متعلق ارادوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے وہ روس کے یوکرین پرحملوں کی مذمت کرچکے ہیں اورموجودہ جنگی صورتحال میں امریکا اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے۔
مغربی کنارے میں جاری مجرمانہ کارروائیوں پرتشویش کا اظہارکیا اورکہا کہ ماضی کی امداد سے حماس نے ہتھیار حاصل کیے جس سے صورتحال مزید بگڑی۔
