وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرڈھاکہ میں 9 نہتے مسافروں کے بہیمانہ قتل پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی قراردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم پاکستانیوں کو صرف ان کی شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا ناقابلِ معافی جرم ہے جس کا جواب سخت اور فیصلہ کن دیا جائے گا۔
بلوچستان، سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی، 9 شہری شہید
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے، لیکن بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ہرگزرائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی اوردہشتگردی کے ہرمنصوبے کو طاقت، عزم اوراتحاد سے کچلا جائے گا۔
بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، فتنہ الہندوستان کے تمام نیٹ ورکس کو تباہ کیا جائے گا یہ ریاستی جنگ ہےاس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا، پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
