فتنہ الہندوستان

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی، 9 مسافر شہید

بلوچستان کے ضلع سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس کو روک کر 9 پاکستانی شہریوں کو اتار کر بے رحمی سے شہید کردیا۔

ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ظلم و درندگی کی انتہا کرتے ہوئے معصوم جانیں چھین لیں، جو دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

لورالائی کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت

انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسزجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دہشتگردوں کا تعاقب شروع کر دیا، حملہ آوررات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کرفرارہو گئے، تاہم متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پرحملہ کرنیوالے دشمن عناصرکوکسی صورت بخشا نہیں جائے گا بلوچستان کے عوام دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں اورریاست دشمنوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے گی۔

سرہ ڈاکئی دہشتگرد حملے میں شہید 9 افراد کی میتیں بلوچستان سے پنجاب پہنچا دی گئیں، کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایت پرشہید 9 مزدوروں کی میتیں آبائی علاقوں کیلئے روانہ کی گئیں، شہدا کا تعلق ڈیرہ غازی خان، گوجرانولہ ، خانیوال ،لاہور،اٹک اور گجرات سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version