قومی اتھلیٹ ارشد ندیم ٹانگ کے درد کی وجہ سے جیولن تھرور ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور سے دستبردار ہو گئے۔
اولمپیکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے ٹانگ میں کھچاو محسوس ہوا ہے،بڑے ایونٹ سے پہلے خود کو ان فٹ نہیں کرنا چاہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوچ سلمان بٹ کے مشورے سے سوئزرلینڈمیں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس سلور ٹور میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ
ارشد ندیم ٹریننگ کیلیے چودہ جولائی کو ایک ماہ کیلئے لندن روانہ ہونگے،ٹریننگ کا اہتمام پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
ارشد ندیم اگست میں ڈائمنڈ لیگ اور ستمبر میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینگے۔
