اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فواد چودھری کے خلاف درخواست ہرجانے کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر ابتدائی دلائل طلب کر لیے۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فواد چودھری کے جانب سے سوشل میڈیا پر توہین آمیز بیان بازی کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب کے بعد اب سدھرا پنجاب مہم شروع کی گئی، عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فواد چودھری کی غلط بیان بازی سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
شیخ وقاص اکرم کے ہتک عزت دعویٰ پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے کی۔ عدالت نے ہتک عزت دعویٰ پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔
