ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے سالانہ جنرل میٹنگ اے جی ایم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اے جی ایم کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہ میں ہونے کا امکان ہے، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع کے مطابق کوئی رکن ملک اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا تو آن لائن کا آپشن ہے، دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل سے میٹنگ وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ
اے سی سی اور آئی سی سی کی متعدد بار آن لائن میٹنگز ہوچکی ہیں،عرصہ دراز کے بعد اے سی سی کی میٹنگ بنگلہ دیش میں ہو رہی ہے۔
ذرائع اے سی سی کے مطابق بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا وینیو اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا، بھارت اور سری لنکا دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔
