وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کیلئے جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن کے پاس تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثر استعداد ہونی چاہیے۔
پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے جو ضروری ہو گا وہ کریں گے، محسن نقوی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این ٹی سی کی استعداد درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، حکومت نیشنل ٹیرف کمیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی، جاری نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دی جائے۔
