اسرائیلی چیف آف سٹاف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے معاہدے کے لیے حالات سازگار ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی پر خطاب میں ایال زامیر نے کہا کہ ہم نے حماس کی حکمرانی اور فوجی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے، آپریشنل طاقت کی بدولت یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے حالات اب سازگار ہیں۔
حماس کا بڑا اعلان، 10 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے فوری جنگ بندی وامداد کی شرط
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ مذاکرات میں بڑی لچک دکھا رہی ہے، حماس کے رہنما طاہر النونو نے پریس بیان میں تصدیق کی کہ موجودہ مذاکرات کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، طے پانے والے کسی بھی معاہدے کے نفاذ کے لیے واضح بین الاقوامی ضمانتوں کی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس دباؤ کے حقیقی لیور موجود ہیں جو زمین پر فرق پیدا کر سکتے ہیں، حماس کی پوزیشن مستحکم ہے اور اس میں مکمل انخلا اور دشمنی کا خاتمہ شامل ہے۔
