سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ریاض میں اہم ملاقات ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں سیاسی، سفارتی اوراقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اشارہ
سفارتی ذرائع کے مطابق فریقین نے خطے میں امن، استحکام اورتنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم تصورکی جا رہی ہے۔
ایران اورسعودی عرب کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی روابط کی بحالی سے خطے میں نئی پیش رفت کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔
